جنگ عظیم اول کے سوسال مکمل ہونے پر بیلجیم کے ویلش نیشنل میموریل میں تقریب ہوئی، تقریب میں برطانیہ کے شہزادہ چارلس نے خصوصی شرکت کی۔
برسلز: بیلجیم کا ویلش نیشنل میموریل جنگ عظیم اول کی صد سالہ تقریب کےموقع پر نغموں سے گونج اٹھا۔ برطانوی شہزاد چارلس نے اپنے خطاب میں ہلاک فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں وائلن کی دھنیں بجا کر مرنے والے فوجیوں کو یاد کیا گیا۔ تقریب کے بعد شہزادہ چارلس نے ویلش کے قبرستان کا دورہ کیا اور فوجیوں کی قبروں پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔