برسلز (یس ڈیسک) بیلجیئن پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے مارے گئے چھاپے کے دوران فائرنگ کی گئی۔ جوابی فائرنگ میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے دہشتگردوں کا ایک گروہ وسیع پیمانے پر کارروائی کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ دار الحکومت برسلز اور دوسرے شہروں میں بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ میڈیا کے مطابق اس کارروائی کا ہدف شامی جہادی ہیں۔ جو حال ہی میں شام سے بیلجیئم آئے ہیں۔