پیرس (اے کے راؤ) پیرس حملوں کے تناظر میں بیلجیم میں ہائی الرٹ اور چھاپوں کے دوران اتوار اور سموار کو 21 افراد کو گرفطار کیا گیا۔ بیلجیئم میں وفاقی پراسیکیوٹر کے مطابق اب تک چار افراد کو دہشت گردی کے الزمات کی فردِ جرم عائد کی گئی ہے جبکہ 17 افراد کو رہا کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پیرس سے متسل مونتروئی میں شہر کی صفائی کے دوراں ایک دھماکہ خیز بیلٹ ملی ہے حکام کے مطابق یہ بیلٹ اسی طرح کی ہے جیسی 13 نومبر کے حملوں میں استعمال ہوئی جبکہ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بیلٹ کے ساتھ ڈیٹونیٹر موجود نہیں تھا۔
پیرس حملوں کی تحقیقاتی ٹیم کے مطابق موبائل ڈیٹا یہ بتاتا ہے کہ پیرس حملوں کا مفرور مبینہ حملہ آور صالح عبدالسلام 13 نومبر کو اس علاقے میں تھا۔