پنو عاقل ………قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہےکہ ملک کے ادارے پھنس گئےہیں ،کبھی نیب ،کبھی ایف آئی اے اورکبھی اینٹی کرپشن ہاتھ ڈالتی ہے۔لوٹ مار کرنے والوں کو سیاست دان نہیں مانتا۔کرپشن کے خلاف تمام سیاست دانوں کو مل کر جنگ کرنی چاہیے ۔
پنوعاقل کچے کے علاقے میں پل کاسنگ بنیادرکھنے کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کرپشن اورکرپشن کرنے والوں پر اپناغصہ اتارا۔خورشید شاہ نے کہا کہ ملک میں مردم شماری ضرور ی ہے اگرنہیں ہوئی تویہ ظلم ہوگا۔ڈیمز کی ضرورت پر بات کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پاکستان کو روشن بنانا ہے تو ڈیمز بنانے ہونگے ۔ اداروں کی نجکاری پر بھی بھرپورتنقیدکرتے ہوئے بولے کہ آج کا مزدورمعاشی بدحالی پرچیخ رہاہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو شہروں تک رسائی دینا اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بے روزگاری کاطوفان ہے ۔ جلسے جلوسوں میں ساتھ چلنے والے لوگوں کا ہجوم ان کی مقبولیت کی وجہ سے نہیں بلکہ یہ بے روزگاری کا طوفان ہے ۔