counter easy hit

ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ، ایئر یونیورسٹی میں دو روزہ عالمی کانفرنس”لائف کون 2018”کا انعقاد 15جنوری سے ہوگا

اسلام آباد (اصغر علی مبارک ) ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کے تناظر میں فضائیہ میڈیکل کالج، ایئریونیورسٹی کے زیراہتمام دو روزہ عالمی کانفرنس کا انعقاد 15اور16جنوری کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق لائف کون کانفرنس کا مقصد صحت اور منسلکہ سائنسی شعبہ جات کے مختلف پراجیکٹس کے حوالے سے جدید تحقیق اور جدت پسندی کو فروغ دینا ہے، کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے سابقہ وفاقی وزیر اور ماہر صحت ڈاکٹر ثانیہ نشترکا کلیدی خطاب ہوگا ۔اس موقع پر چین کی نارتھ ویسٹرن پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی کا ایک وفد بھی اپنے ریسرچ پیپرز پیش کرے گا،ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کے تحت پاکستانی اور چینی مندوبین کے درمیان میڈیکل اور لائف سائنس سے متعلقہ مختلف موضوعات پرتعاون کیلئے تجاویز کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔منتظمین کے مطابق کانفرنس میں عالمی سطح کے صحت اور دیگر متعلقہ شعبوں کے ماہرین شریک ہونگے، کانفرنس کا مقصد فضائیہ میڈیکل کالج، ایئر یونیورسٹی اور مختلف ملکی و بین الاقوامی اعلیٰ تعلیمی و تحقیقی اداروں کے مابین ریسرچ کیلئے رابطوں کو مستحکم کرنا بھی ہے۔ایئریونیورسٹی میں منعقدہ لائف کون کانفرنس کا اختتامی سیشن16جنوری کو منعقد کیا جائے گا۔

 

Belt, and, Road, Initiative, Air, University, open ,its, doors, to, organize, LifeCon, 2018 ,on, January, 15,16, Two Two-day, international conference,LIFECON,2018,,on,life,sciences,and,health,system,engineering,,with,the,theme:,"Belt,and,Road,Initiative-,Collaborating,for,a,better,future",,will,be,organized,by,Fazaia,Medical,College,,Air,University,,on,15th,&,16th,January,2018,at,the,Auditorium,of,Air,University,,E9,Islamabad

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website