ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس) بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کی تمام تنظیمیں توڑ کر نئی تنظیم سازی کا فیصلہ کیا ہے ۔ صوبوں کی سطح پر عارضی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ۔ پارٹی کرپشن پر کسی سے سودے بازی نہیں کرے گی ۔ اسلحہ لہرانے پر چئیرمین اوقاف کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ۔سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف گزشتہ روز سابق وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف نے پا رٹی رہنماؤں رانا فاروق ، ندیم افضل چن ، چودھری منظٖور ، ندیم اصغر کائرہ کیساتھ ننکانہ صاحب میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے حکم پر ملک بھر میں PPPکی تمام تنظیمیں توڑ کر صوبہ کی سطح پر عارضی تعیناتی کی گئی ہے مجھے اور میرے ساتھی رہنماؤں کو صوبہ پنجاب میں تنظیم سازی کی ڈیوٹی دی گئی ہے ہمارا وفد اس سلسلہ میں ہر ضلع سے پارٹی ورکروں اور تمام مکتبہ فکر کے رہنماؤں سے مشورہ کے بعد اہم فیصلے کیے جائیں گے جبکہ بذریعہ ڈاک ورکروں کو ایک سوال نامہ بھیجا جا رہا ہے جس میں تجاویز مانگی گئی ہیں اور ناراض کار کن کے شکوے دور کر کے ضلعی سطح پر پارٹی کو فعال کیا جائے گا صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے سابق وزیراعظم اور دیگر رہنماؤں نے کہا کے پانامہ لیکس( ن ) لیگ کے لیے مکافات عمل ہے جو کہتے تھے کہ ہم PPP والوں کا پیٹ پھاڑ کر کرپشن کی رقم وصول کریں گے انہوں نے اورنج ٹرین و دیگر غلط پالیسیوں پر کری تنقیدکی صحت ، تعلیم اور کاشت کاروں کی حا لت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور میں کسانوں کو چاول اور گندم پر جتنی سبسڈی دی گئی وہ آج تک ن لیگ نے نہیں دی یہ حکومت صرف اشتہاروں پر کامیاب نظر آتی ہے جبکہ عملی اقدامات صفر ہیں ہمارے خلاف عدالتیں کاروائی اور ن لیگ کو سٹے آرڈر دے دئیے جاتے ہیں ایک سوال پر سابق وزیراعظم نے کہا کے ایک سال قبل عمران خان کے دھرنوں سے جمہوریت کو خطرہ تھا ہم نے جمہوریت کو بچایا نواز شریف کونہیں اب نواز شریف کوجیل میں اور ن لیگ کی سیاست کا خاتمہ کر دیا جائے گا ننکانہ صاحب میں چار روز قبل محکمہ اوقاف کا مزارعین کے خلاف کیے جانے والے آپریشن کی PPPکے تمام رہنماؤں نے مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ چےئرمین اوقا ف صدیق الفاروق ہاتھ میں پستول لے کر سر عام لہراتا رہا ہے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے راجہ پرویز اشرف نے حکومت کی نا اہلی اور کرپشن پر مزید تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی حکومت ہو اور ن لیگ کا چئیرمین ہی ن لیگ کے ایم پی اے کو قبضہ گروپ کا سر غنہ کہے ان کا یہ ٹوپی ڈرامہ محکمہ اوقاف میں کی جانے والی کرپشن کی بندر بانٹ پر ہے ان ہاتھیوں کی لڑائی میں غریب مزارعین کا نقصان کیا جارہا ہے انہوں نے شاندار استقبال پر شاہ جہان بھٹی اور دیگر کار کنوں کا شکریہ ادا کیا علاوہ ازیں سابق ایم پی اے شاہ جہان بھٹی نے بتایا کہ اس دو روزہ دورے میں وکلاء ، صحافیوں ، تاجروں ، علمائے کرام کے وفود سے رہنماؤں نے ملاقاتیں کر کے تنظیم سازی کیلے مشورے لیے گے اور کارکنوں کے اختلافات دور کیے گے