پیرس۔ مورخہ 27 دسمبر بروز منگل سابقہ چیف آرگنائزر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس قاری فاروق احمد فاروقی کے آفس میں بی بی شہید بے نظیر بھٹو کی 9 ویں برسی کا اہتمام کیا گیا۔جس میں پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سابقہ سینئر نائب صدر سید کفایت نقوی، شاہد ریاض ویمبلے بازار والے،سابقہ نائب صدر اقبال گجر، سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی فرانس جناب ظہیر ستی اور دیگر کارکنان نے شرکت کی۔
آخر میں قاری فاروق احمد فاروقی نے بھٹو شہید نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور ان کے خاندان کیلیے دعا مغفرت کی۔اور آئندہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ مکمل ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔