counter easy hit

بینظیر قتل کیس، اقوام متحدہ 23 لاکھ ڈالر واپس کرنے کو تیار

United Nations

United Nations

نیویارک : بے نظیر قتل کیس کی تحقیقات کے لئے دی گئی رقم میں سے اقوام متحدہ پاکستان کو 23 لاکھ ڈالرز واپس کرنے پر تیار ہوگیا ہے۔

حکومت پاکستان نے بے نظیر قتل کی تحقیقات میں مدد کے لئے اقوام متحدہ کو تقریباً 35 لاکھ ڈالرز دئے تھے،یہ رقم پیپلز پارٹی کی حکومت نے فراہم کی تھی ۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی کوششوں سے بقایا رقم واپس مل رہی ہے۔

عالمی ادارے نے رقم کی ادائیگی میں تاخیرپراقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیرڈاکٹرملیحہ لودھی سے معذرت کی ہے اور جلد ازجلد رقم ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔پاکستانی مشن، رقم کی واپسی کے لئے اقوام متحدہ کے ساتھ فعال طور پر کام کر رہا ہے۔

سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کے لئے،اُس وقت کی پاکستانی حکومت کی درخواست پر اقوام متحدہ کا کمیشن 2008 میں قائم کیا گیا تھا ،جس کا کام قتل کے حقائق اور حالات کی تحقیقات کرنا تھا۔ بے نظیر بھٹو 27 دسمبر2007 کو لیاقت باغ راولپنڈی میں ایک جلسے سے خطاب کے بعد واپس جاتے ہوئے حملہ میں شہید ہوگئی تھیں۔