سونف کو ہم اپنی روزمرہ کی کئی ساری اشیاءمیں استعمال کرتے ہیں مگر سونف کا بنیادی مقصد پیٹ کے امراض کاعلاج ہے ۔ سونف سوگرام استعمال کرنے سے 26کیلوریز پیدا کرتی ہے ۔ سونف پیٹ کے علاوہ سینے کی جلن ، بدہضمی اور خاص طور شیر خوار بچوں میں پیٹ کے مروڑ کے لئے بہت مفید ہے ۔
سونف 50گرام ، پانی 200گرام میں شامل کرکے 10منٹ تک اُبال لیں یہ درج بالا تمام امراض میں مفید ہے ۔
جن بچوں کو چشمہ لگا ہوا ہے اگر ان کو مسلسل سونف کے ہمراہ باداموں کا استعمال کروایا جائے تو ان کی بصارت تیز ہو سکتی ہے۔
جگر کے امراض میں سونف کی جڑیں مفید ہیں۔ معدے جگر اور گردوں کے امراض میں سونف کی جڑیں استعمال کرائی جاتی ہہیں۔
.جن لوگوں کو بھوک کم لگنے کی سکایت ہو وہ کاجو شاندہ پندرہ روز پی لیں، بھوک اچھی طرح لگے گی
پودینہ خشک 6 گرام
سونف 6 گرام
مویز منقا 9 دانے
آلو بخارا خشک 5 عدد
ادھے گلاس پانی میں جوش دے کر چھان کر روزانہ صبح نہار منہ پی لیا جائے۔