برلن……….جرمن کار میکر واکس ویگن کی سسٹر کمپنیبینٹلے نے اپنی مُلسانے نامی لگژری گاڑی کے تین جدید ماڈلز متعارف کر ادئیے، فی گاڑی قیمت صرف 3 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔
ان تینوں ماڈلز میں بینٹلے کی روایتی فرنٹ اسٹین لیس اسٹیل گرل کو ری ڈیزائن کیا گیا ہے۔اسکے علاوہ ایل ای ڈی ہیڈ لائٹس ، نایا ون پِیس بمپر ، ریڈئیٹر شیل اور بونٹ کی نئی شیپ نمایاں خصوصیات کے حامل پہلو ہیں۔دیکھنے میں بھاری بھرکم یہ گاڑی صرف 5.1 سکینڈز میں 0 سے 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ لیتی ہے اور 184 میل فی گھنٹہ تک تیز رفتاری دکھانا چند مزید سکینڈوں میں ممکن ہوسکتا ہے۔