جرمنی (APNAانٹرنیشنل/بیوروچیف) برلن بیورو اورمرکزی آفس برلنMCBیورپ کے مطابق دنیا بھر میں قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی بڑی سادگی سے منائی گئی۔اس موقعہ پر ہونے والے اجلاسوں،نجی محفلوں اور مساجد میں فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے۔
ہر سال کی طرح امسال بھی پاکستان پیپلز پارٹی ،برلن کی جانب سے پاکستانیوں کی مشہور مسجد پاک محمد میں گذشتہ جمعہ کونماز کے بعدفخر ایشیا، قائد عوام، شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر قرآن خوانی ،فاتحہ خوانی اور لنگر کا اہتمام کیا گیا۔ جس میںجرمنی کی کشمیری و پاکستانی تنظیمات انجمن پاکستان، ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی AGRS جرمنی، پاکستان مسلم لیگ PML (N)برلن، پاکستان پیپلز پارٹی PPP برلن، پاکستان عوامی تحریکPAT یورپ، کشمیر فورم انٹرنیشنل KFI شکاگو/ برلن کے نمائندوں اور عام افراد نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ یاد رہے کہ پاک محمدمسجدچند روز قبل ہی نئے مقام پر منتقل ہوئی ہے۔جہاں نمازیوں اور اس طرح کے اجتماعات کے لئے وافر جگہ موجود ہے۔
١٠ اپریل ٢٠١٥ء کو نماز جمعہ کے بعدقرآن خوانی شروع ہوئی۔جسکے بعدحاجی عبدالمجید نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے لئے فاتحہ خوانی کروائی۔ فاتحہ خوانی کے مہتمم پی پی پی برلن کے قائم مقام صدر،آصف شہزاد چٹھہ،پارٹی رہنما قیصر ملک اور کارکن تھے۔ مسجد کے خازن، پی ایم ایل (ن) کے چیف آرگنائزر محمد نذیر چیمہ بھی موجود تھے۔ پاکستان عوامی تحریک یورپ کے رہنما و چیف کوآرڈینیٹر، چیرمین ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی محمد شکیل چغتائی نے طبیعت خرابی کے باوجود انتظامیہ کی دعوت پر خصوصی طور پر شرکت کی۔
اپنا انٹرنیشنل کے لئے پرنس محمد ارسلان اور پرنس محمد ارمغان نے فوٹو گرافی کے فرائض سر انجام دئے۔ شرکاء میںحاجی امتیاز قادر وائیں، چوہدری مہدی، چوہدری سلطان، نادر خان، چوہدری صدیق، چوہدری زبیر شامل تھے۔ بھٹو لنگر جاوید رسول جمنا نے تیار کیا، جنکی معاونت ناصر محمود اور محمد وقاص نے کی۔