برلن (یس ڈیسک) جرمنی کے دارالحکومت برلن میں جاری فیشن ویک کے تیسرے روز بھی نت نئے ملبوسات پیش کئے گئے۔ موسم سرما اور خزاں کی مناسبت سے تیار کردہ دیدہ زیب لباس زیب تن کئے ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرے۔
جرمن ڈزائنر کی جانب سے پیش کردہ اس نئی کلیکشن میں 1970 کے ملبوسات کی جھلک کو شامل کیا گیا ہے۔