جرمنی (انجم بلوچستانی) برلن بیورو ومرکزی آفس برلن یورپ کی اطلاع کے مطابق گزشتہ دنوں کافی عرصہ سے کومہ میںرہنے والے بچوں کے ہر دلعزیز استاد حافظ عبدالواجد اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔وہ منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن کے شروع کے ایام میںبچوں کو قرآن پڑھاتے رہے اور گھروں میں جا کر بھی قرآن کی تعلیم دیا کرتے تھے۔وہ اپنی بیماری کے بعد اسپتال میں زیر علاج تھے،جہاں وہ ایک دن کومہ میں چلے گئے اور کئی سال کومہ میں رہے۔
انکی نماز جنازہ جامعہ مسجد منہاج القرآن برلن میںمسجد کے امام و خطیب حافظ طارق علی نے ادا فرمائی،جسمیں مسجد کی نئی و پرانی انتظامیہ کے علاوہ انکے شاگردوں،عام افراد،پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ جرمنی کے آرگنائزرعنصر بٹ اور پاکستان عوامی تحریک یورپ کے چیف کوآرڈنیٹرمحمد شکیل چغتائی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔نماز اور دعائے مغفرت کے بعد انکی میت کو پاکستان روانہ کرنے کے لئے مطلوبہ فرم کے سپرد کیا گیا۔ان کے بھائی میت کے ساتھ ہی پاکستان روانہ ہو گئے اور تدفین کے بعد برلن واپس آئیں گے۔