جرمنی (انجم بلوچستانی) برلن بیورو اورمرکزی آفس برلن یورپ کے مطابق ٢٨ مئی ٢٠١٦ ئ،بروز ہفتہ برلن میں پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ،سینئر نائب صدر PAT جرمنی خضر حیات تارڑ کے زیر نگرانی ،منہاج یوتھ لیگ برلن کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک کے یوم تاسیس کی مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میں پاکستانیوں کے ہر طبقہ فکر کے افراد کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔پروگرام کی نقابت کے فرائض محمد شعیب افضل نے ادا کئے۔تقریب کا باقاعدہ آغاز ضیاء المصطفی کی تلاوت قرآ ن پاک سے ہوا۔اس کے بعدیوتھ کے ساتھیوںمحمد علی،شعیب ارشاد،شاہ زیب احمد اور وجاہت علی تارڑ نے بشمول حاضرین محفل قومی ترانہ پیش کیا۔