جرمنی (اانجم بلوچستانی) برلن بیورو کے مطابق جرمنی کے تمام بڑے شہروں میں مسلمانوں کی جانب سے عید میلاد النبی ۖکے اجتماعات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔اس سلسلے میں گذشتہ کئی سالوں کی طرح جرمنی کے دارالحکومت برلن میں منہاج الحسین برلن کی جانب سے حسب معمول مسجد المجتبیٰ میںاتوار،٢٧ دسمبر٢٠١٥ء کو شام چھ بجے حبیب خداۖ و امام جعفر صادق کے یوم پیدائش کے موقعہ پر جشن عیدمیلاد النبیۖ اور جشن ولادت امام جعفر صادق کا اہتمام کیا گیا ہے،جس میں ایک نعتیہ مشاعرہ منعقد کیا جائے گا۔مقامی شعرائے کرام کے علاوہ فرانکفرٹ سے سید اقبال حیدر، چیرمین ہیومن ویلفئیر ایسوسی ایشن جرمنی اور ناروے سے مولانااعجاز حسین آشنا شریک ہوں گے۔
انکے علاوہ طبیعت کی بہتری پرعالمی چیرمین بین الاقوامی اردو مرکز، چیف ایگزیکٹئو اپنا انٹرنیشنل نیوز،پاکستان عوامی تحریک یورپ کے چیف کوآرڈینیٹر محمد شکیل چغتائی کی شرکت متوقع ہے۔اس سال پہلی مرتبہ مصرع طرح بس رونق مدینہ فقط مصطفےٰ سے ہے،پر نعتیں کہی جائیں گی۔برلن اور گردونواح میں رہائش پذیر پاکستانیوں، کشمیریوں، بنگالیوں اور دیگر اہل ایمان سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔