جرمن اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ برلن میں ٹرک حملے کا ذمہ دارمشتبہ پاکستانی ہے،سرکاری ذرائع نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے۔
اخبار ڈی ویلٹ کے مطابق برلن حملےکامشتبہ حملہ آور 32 سالہ ’نویدبی ‘ یکم جنوری 1993 کوپاکستان میں پیدا ہوا، فروری 2016 میں پناہ گزین کی حیثیت سے جرمنی آیا تھا۔کسی سرکاری ذرائع نے تاحال برلن کے حملہ آور کے پاکستانی ہونے کی بات نہیں کی۔تاہم جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے ایک شخص سے تفتیش جاری ہے، تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ادھرجرمن خبر ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹ کے مطابق ٹرک ڈرائیور افغانی یا پاکستانی ہے۔واضح رہے کہ برلن میں گزشتہ رات کرسمس کی خریداری کے لیے لگائی گئی مارکیٹ میں ٹرک حملے میں 12 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوئے تھے۔