سینیٹر سینڈرز نے گزشتہ سات میں سے چھ ریاستوں میں کامیابی حاصل کر کے ہلیری کلنٹن کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے
نیو یارک (یس اُردو) امریکی صدارتی امیدوار کے انتخاب کے لئے ریاست وسکونسن میں سینیٹر برنی سینڈرز اور سینیٹر ٹیڈ کروز نے کامیابی حاصل کر لی ، مدمقابل ہلیری کلنٹن کو شکست دے کر انکے راستے میں رکاوٹ کھڑی کر دی ۔
وسکونسن میں ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدارتی امیدواروں کے پرائمری انتخابات میں ہلیری کلنٹن اور سینیٹر سینڈرز کے درمیان سخت مقابلے کی توقع تھی ، سینیٹر سینڈرز نے گزشتہ سات میں سے چھ ریاستوں میں کامیابی حاصل کر کے ہلیری کلنٹن کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ۔دوسری جانب وسکونسن میں ریپلکن پارٹی کے ٹیڈ کروز نے ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے دی ، کروز کی جیت ٹرمپ کے لئے زبردست دھچکا ہے اور ریپلکن پارٹی کے صدارتی امیدواروں کے مقابلے کے رحجان کو تبدیل کر سکتی ہے ۔