جب حضرت آدم ؑ جب جنت سے زمین پر اُتارے گئے تو آپ نے زمین کے پھلوں میں سے سب سے پہلا پھل بیر کھاےاتھا۔ قبض ہو تو بیر کا استعمال کرلیں، جسم میں خارش ہو تو بیر مفید ہے اور بہت سی پیٹ کی بیماریوں میں بھی بہت مفید ہے۔
بیر کے پتوں سے سر دھونے سے گرتے ہوئے بال جم جاتے ہیں۔ پسی ہوئی پتیوں کا نیم گرم لیپ زخموں پر باندھنے سے پیپ خارج ہو جاتی ہے۔
بیر کے استعمال سے خون صاف ہو جاتا ہے اور اس کے زہریلے مادے خارج ہو جاتے ہیں۔
بیر کی گٹھلی پیس کر ٹوٹی ہڈی کے مقام پر لگانے سے ہڈی جڑ جاتی ہے۔
روزانہ آٹھ دس بیر کھانے سے چہرے کا داغ دھبے دور ہو جاتے ہیں۔
بیر پیٹ کے کیڑوں کے لئے بھی بہت مفید ہیں۔