counter easy hit

مسافر بسوں کے زائد کرایوں کی وصولی اور اوورچارجنگ کے خلاف کریک ڈاؤن

Best Fares

Best Fares

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس) سیکرٹری ڈی آر ٹی اے عطیہ قمر کا شاہکوٹ، سید والہ اور بچیکی میں ڈرائیور بیج نہ ہونے اور فرنٹ سیٹ پر لیڈیز نہ بیٹھانے پر 14گاڑیاں بندمسافر بسوں کے زائد کرایوں کی وصولی اور اوورچارجنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ سیکرٹری ڈی آر ٹی ایعطیہ قمر کاشاہکوٹ،سید والہ اور بچیکی میں ڈرائیور بیج نہ ہونے اور فرنٹ پر لیڈیز نہ بیٹھانے پر ایکشن لیا ۔ اوورچارجنگ اور اوولوڈنگ کرنے پر10گاڑیوں کو بند کرکے مجموعی طور پر 15000ہزار روپے نقد جرمانہ وصول کیا۔جبکہ 17گاڑیوں کے چالان کیے۔دریں اثناء میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری ڈی آر ٹی اے عطیہ قمر نے کہا کہ حکومت پنجاب کے مقرر کردہ کرایوں سے زائد وصول کرنے والے اور اوورلوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔