افغانستان اور چین کے درمیان افغانستان میں ریلوے نیٹ ورک اور بجلی کی پیداوار کے لیے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مفاہمتی یادداشت پر دستخط افغان صدر محمد اشرف غنی اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ کی موجودگی میں کیے گئے۔ مفاہمت کی یاداشت کے مطابق چین افغانستان کے شمال مشرقی علاقے میں شیر خان پورٹ سے مغربی افغانستان میں ہرات تک ریلوے لائن بچھانے میں مدد کرے گا، جبکہ دریائے کابل پر بجلی کا پروجیکٹ بھی بنائے گا۔