کراچی ….جنگ ویب ڈیسک.. ..زیادہ مقدار میںکھانے سے خون میں گلوکوز کی مقدار میں اضافہ صحت کےلئے نقصان دہ ہے جب کہ اس کے مقابلے میں کم مقدارمیں خوراک کھائی جائے اور اس کے بعد خون میں گلوکوز کی مقدار میں اضافہ ہو تو وہ صحت مندی کی علامت ہے۔شکاگو کی ایک یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق کے مطابق صحت مند زندگی کا راز اسی میں ہے کہ جب بھوک محسوس ہو اس وقت کھاناکھایا جائے، اس سے قبل یہ معمول تھا کہ جب آپ کو کھانا دستیاب ہو آپ کھا لیں۔ایسو سی ایشن فار کنزیومر ریسرچ جریدے میںشائع تحقیق کے مطابق بھوک اسی وقت محسوس ہوتی ہے جب بلڈ گلوکوز کی مقدار کی سطح جسم میں کم ہو جاتی ہے۔