مشتعل افراد کی طرف سے بس کی توڑ پھوڑکی گئی، لیہ روڈ بھی بلاک کر دی، بس ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
Bhakhar: High speed bus collision to motorcycle, 3 people were killed including two childrens
بھکر میں نوتک کے قریب کوٹ ادو جانے والی تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل سوار تین افراد جس میں دو بچے شامل تھے جان بحق ہو گئے، مشتعل افراد کی طرف سے بس کی توڑ پھوڑ لیہ روڈ بلاک کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو جانے والی مسافر بس نے نوتک کے قریب موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل پر سوار چچا اور اس کے دو بھتجے موقع پر جان بحق ہو گئے جس کے بعد مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے بس کی توڑ پھوڑ کی اور ٹائر جلا کر لیہ روڈ کو ٹریفک کے لئیے بند کر دیا، اطلاع ملنے پر پیٹرولنگ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئ ہیں، بس کا ڈرائیور حادثہ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔