بھکر (زینب بلوچ) معصوم بچے کو تحریک انصاف کے پوسٹر پھاڑنے پر تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار غضنفر چھینہ کے پوسٹر پھاڑنے پر بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا. آپ کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہے انسانیت سب سے مقدم ہے۔ تین سالہ معصوم بچے کوتشدد کا نشانہ بنانا کسی طور بھی جائز قرار نہیں دیا جاسکتا۔
، سوشل میڈیا پر تصاویر شیئرہونے کے بعد ایک تحریک چل پڑی جس میں دیکھنے والوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس تحریک میں شامل ہوں کیونکہ اس ایشو پر پولیس اور دیگر ادارے خاموش تماشائی بن چکے ہیں ۔ شوشل میڈیا پر پاکستان پیپلز پارٹی کی ایک کارکن زینب بلوچ ایڈووکیٹ نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ ان تصاویر کو دیکھیں اور شیئر کریں تاکہ معصوم بچے پر تشدد کرنے والے اس گھٹیا شخص کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کی جائے
جبکہ تصاویر سے واضح ہے جس میں وحشی شخص معصوم بچے کو زنجیروں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔