بھکر (یس ڈیسک) مسلم لیگ نون کے نجیب اللہ خان نیازی کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی پنجاب اسمبلی کی نشست پر تین امیدوار آمنے سامنے ہیں۔
آزاد امیدوار انعام اللہ نیازی 100 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق مخالف امیدوار احمد نواز نوانی سے 6196 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک کے نذر عباس 9332 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ برتری حاصل کرنے والے امیدوار انعام اللہ نیازی کے ڈیرے پر جشن کا سماں ہے کارکن مٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں۔