ممبئی: بھارت کے نئے کوچ روی شاستری کو اپنی پرانی سپورٹ ٹیم واپس مل گئی تاہم بی سی سی آئی کمیٹی اور شاستری میں میٹنگ کے بعد بورڈ نے بھارت ارون کو بولنگ کوچ اور سنجے بنگر کو اسسٹنٹ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔
Bharat Arun bowling and Sanjay Bangar assistant coach set up of indian team
شاستری جب ٹیم ڈائریکٹر تھے تب بھی یہ دونوں اور فیلڈنگ کوچ سری دھر ان کے ساتھ کام کرتے تھے، اب وہ ایک بار پھر اسی ٹیم کے ساتھ کام کریں گے، بنگر اور ارون کو بھی 2،2 برس کیلیے کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ شاستری نے ایڈوائزری کمیٹی کی جانب سے نامزد کیے جانے والے بولنگ کوچ ظہیر خان اور بیٹنگ کنسلٹنٹ راہول ڈریوڈ کو قبول کرنے سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے ان کے تمام مطالبات مان لیے ہیں، شاستری کا ظہیر خان کے بارے میں کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر بطور کنسلٹنٹ ان کی خدمات بھی لی جائیں گے۔