counter easy hit

دکھی فلمیں دیکھیں غم کو دور بھگائیں،ماہرین کی تحقیق

Bhgayyn films sad experts research

Bhgayyn films sad experts research

ایمسٹرڈیم ……یوں تو خوشی اور ہنسی کو دکھ درد کی دوا سمجھا جاتا ہے، لیکن جناب ماہرین نے تو اس بات کو ماننے سے سراسر انکار کر دیا ہے۔
جی ہاں نیدر لینڈ میں ہونے والی ایک تحقیق کے دوران ماہرین نے یہ حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ اگر آپ اپنے موڈ کو خوشگوار بنانا چاہتے ہیں تو دکھی اور غمزدہ فلمیں دیکھیں۔تحقیق کے دوران کئی افراد پر کئے جانے والے مطالعے سے یہ بات سامنے آئی کہ 90 منٹ تک انتہائی دکھی فلمیں دیکھنے سے آپ کا مزاج خوشگوار ہو سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دکھی فلمیں دیکھنے کے دوران اکثر لوگ آنسو بہاتے ہیں جس سے ان کا دل ہلکا ہو جاتا ہے اور ان کے اندر طمانیت کا احساس بیدار ہو جاتا ہے۔