را کا افسر کل بھوشن یادیو، بلوچستان میں تباہی پھیلانے کے لئے افغانستان سے اسلحہ اور دہشتگرد بھیجتا رہا۔ یادیو نے افغانستان میں را نیٹ ورکس کا راز بھی اگل دیا۔
اسلام آباد: (یس اُردو) را کے گرفتار ایجنٹ کل بھوشن یادیو سے تحقیقات میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ کل بھوشن نے پاکستان میں دہشتگردی کے لئے افغان سرزمین بھی استعمال کرنے کا اعتراف کر لیا۔ ذرائع کے مطابق تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ را ایجنٹ راکیش عرف رضوان پہلے ہی ایران میں موجود تھا اور اسی نے کل بھوشن یادیو کلیئے ایرانی ویزے اور چاہ بہار میں کاروبار کا بندوبست کیا۔ ایران میں قیام کے دوران کل بھوشن افغانستان بھی گیا۔ وہ اسلحہ اور دہشت گرد افغانستان سے بلوچستان بھجواتا تھا۔
کل بھوشن نے کئی علیحدگی پسنددوں کو افغانستان میں پناہ بھی دلوائی۔ اس سے تفتیش کے بعد افغانستان میں را کے نیٹ ورکس کی بھی نشاندہی ہو گئی ہے۔