counter easy hit

پیپلز پارٹی کا بھٹو چورن ختم ۔۔۔۔ اب کس طرح سے سیاسی دکان چلائیں گے ؟ آئینہ دکھا دینے والی خبر

لاڑکانہ (ویب ڈیسک) سندھ کی انتخابی سیاست کا بہت بڑا اپ سیٹ، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اتحاد نے پیپلز پارٹی کو اس کے گڑھ لاڑکانہ کے ضمنی الیکشن میں شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں ضمنی انتخاب پی ایس 11 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اب تکموصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں تحریک انصاف کی حمایت یافتہ جی ڈی اے کے امیدوار کو فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔ ان نتائج کے بعد پیپلز پارٹی کو اپنے ہوم گراونڈ پر شکست ہوگئی ہے۔ پی ایس 11کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں اب تک موصول ہونے والے تمام 138 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار معظم عباسی 31ہزار 557 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔جیت کے بعد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رہنما نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ اس سے زیادہ تذلیل کیا ہوگی کہ لوگوں کے لیے اسپتالوں میں اسٹریچر تک موجود نہیں۔تفصیلات کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رہنما و ممبر سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے پاکستان پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ لاڑکانہ میں غریب لوگوں کی حالت سب دیکھ رہے ہیں۔رہنما جی ڈی اے کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اب بھٹو کے نام کا چورن نہیں بیچ سکتی، بھٹو زندہ ہےاور روٹی کپڑا اور مکان کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنایا گیا۔ لاڑکانہ میں غریب لوگوں کی حالت سب دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ پر برسوں سے قابض جماعت کی اس سے زیادہ تذلیل کیا ہوگی کہ لاڑکانہ کے اسپتالوں میں لوگوں کے لیے اسٹریچر بھی موجود نہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل سلم لیگ فنکشنل کی رہنما اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ٹکٹ پر رکن سندھ اسمبلی منتخب ہونے والی نصرت سحر عباسی نے کہا تھا کہ صحت، تعلیم، صاف پانی فراہم نہ کرنے پر عوام نے انتقام لے لیا اور پی پی کو اپنے ہی گڑھ سے شکست ہوئی۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نصرت سحر عباسی کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب میں تاریخ ہے کہ جو پارٹی اقتدار میں ہو وہی کامیاب ہوتی ہے، تاریخ کےبرعکس ضمنی انتخاب میں لوگوں نے اپوزیشن کومنتخب کیا۔

bhutto, card, ended, in, Sindh, Pakistan, Peoples, Party, looses, its, sets, in, Larkana

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website