اسلام آباد(ایس ایم حسنین) ژوب سے کچلاک شاہراہ بلوچستان کے لوگوں کیلیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ اس منصوبے پر پر کام کے لیے بولی کا عمل جاری ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے آج ٹویٹ میں لکھا کہ ژوب سے کچلاک شاہراہ پر کام کے لیے بولی کا عمل جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ شاہراہ مغربی روٹ کا حصہ ہے اور یہ بلوچستان کےعوام کے لیے بہت ضروری ہے۔ انھوں نے مزید لکھا کہ منصوبے کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے ژوب تک کا سیکشن چینی فنڈنگ کے لیے جوائنٹ کوآرڈنیشن کمیٹی (جے سی سی) کو بھیجا جا رہا ہے، اس کی تکمیل پر اسلام آباد اور کوئٹہ ایکسپریس وے کے ذریعے منسلک ہو جائیں گے۔گزشتہ روز عاصم سلیم باجوہ نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ایکنک سے 306 کلو میٹر طویل سکھر حیدرآباد ایم 6 موٹر وے منظور ہو چکا ہے، ایم 6 موٹر وے کی تعمیر سے زیریں سندھ میں سماجی و اقتصادی ترقی آئے گی، موٹر وے کی تکمیل سے کراچی سے پشاور تک مشرقی روٹ مکمل ہو جائے گا اور بلوچستان موٹر ویز نیٹ ورک سے منسلک ہو جائے گا۔
Bidding process under way for Raod Zhob to Kuchlak(Quetta)-part of Western route-a dire need of Balochistan’s people.Also per plans,section DIK-Zhob being processed for JCC for Chinese funding,on completion,Isd&Qta will be connected through expressway #CPEC #cpecmakingprogress pic.twitter.com/LZvdNKQb7s
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) July 19, 2020