کراچی (ویب ڈیسک) میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے پاکستانی ایمپائر انتقال کر گئے، کراچی میں کھیلے گئے ایک مقامی میچ کے دوران ایمپائر نسیم شیخ کا دل کا دورہ پرا جس کے بعد انہیں فوری ہسپتال لے جایا گیا، تاہم وہ راستے میں دم توڑ گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ شہر قائد کے ایک مقامی کرکٹ گراونڈ میں سندھ بار کونسل کرکٹ ٹورنامنٹ کا میچ کھیلا گیا جس دوران ایمپائرنگ کے فرائض انجام دینے والے نسیم شیخ انتقال کر گئے۔بتایا گیا ہے کہ نسیم شیخ کو گراؤنڈ میں میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم نسیم شیخ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ انتقال کر جانے والے مقامی ایمپائر نسیم شیخ پہلے سے ہی دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور ان کا علاج چل رہا تھا۔ دوسری جانب دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے ۔سری لنکا نے15اوورز کے اختتام پر2وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 135رنز بنا لیے ۔قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔سری لنکا کے گنا ٹھکالا 15اور فرنینڈو 8سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔ٹاس میں ناکامی کے بعد سرفراز احمد نے کہا کہ ہم بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے لیکن یہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتا ،کوشش کریں گے کہ سری لنکن ٹیم کو کم سے کم سکور پر آوٹ کریں ۔انہوں نے کہا کہ میچ ہارنا اچھی بات نہیں ،یہ ہمارے لیے ویک اپ کال ہے ،امید ہے آج کا میچ جیتیں گے ۔ٹیم میں تبدیلیوں کے حوالے سے انہوں نے بتا یا کہ آج افتخار احمد کی جگہ فخر زمان اور فہیم اشرف کی جگہ وہاب ریاض کو موقع دیا گیا ہے ۔ ریاض کو موقع دیا گیا ہے ۔