لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کو فون کر کے کہا ہے کہ یہ جو آپ بڑے بڑے بیانات دے رہی ہیں ، یہ کس کی اجازت سے دیئے جا رہے ہیں، کیا آپ نے ان بیانات کے حوالے سے کسی سینئر رہنماء سے مشاورت کی ہے؟تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی ضمیر حیدر کا کہنا تھا کہ ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کو فون کر کے کہا ہے کہ یہ جو آپ بڑے بڑے بیانات دے رہی ہیں ، یہ کس کی اجازت سے دیئے جا رہے ہیں، کیا آپ نے ان بیانات کے حوالے سے کسی سینئر رہنماء سے مشاورت کی ہے؟ ہمارے پاس اطلاعات آتی رہی ہیں کہ شہباز شریف کے ساتھ رویہ نرم ہوتا جائے گا کیونکہ انہوں نے علاج کی گرض سے بیرون ملک روانہ ہوجانا ہے، اس لیے مستقبل میں مسلم لیگ ن کے معاملات حمزہ شہباز دیکھنے جا رہے ہیں ، چونکہ حمزہ شہباز کی مریم نام کے ساتھ ویسے ہی نہیں بنتی ، پچھلے کچھ عرصے سے مریم اورنگزیب کی جانب سے بیانات آرہے ہیں، جب سے شہباز شریف اندر ہیں اور دوبارہ نواز شریف بھی جیل جا چکے ہیں ، تو حمزہ شہباز نے مریم اورنگزیب کو کال کر کے کہا ہے کہ بی بی اتنے بڑے بیانات کیس سینئر لیڈر شپ کے ساتھ مشورہ کر لیا کریں ۔ ضمیر حیدر نے مزید کیا کہا؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں ۔