لاہور (ویب ڈیسک) معروف صحافی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ نوازشریف باہر جائیں گے اور کچھ عرصہ باہر ہی رہیں گے۔جبکہ شہباز شریف بھی کچھ عرصہ باہرہی رہیں گے۔اور یہ نہیں ہوگا کہ دونوں اتنے سالوں کے لئے باہر چلے گئے بلکہ دونوں بھائی کچھ عرصے بعد پاکستان واپس آئیں گے۔ دوسری بات یہ کہ مریم نواز شریف بالکل بھی باہر نہیں جائیگی اور نہ ہی حمزہ شہباز شریف جائیں گے۔ نواز شریف اور اور شہباز شریف کے بیٹے اور بیٹی پاکستان میں ہی رہیں گے تاکہ لوگوں کو یہ اندازہ ہوسکے کہ ن لیگ کی قیادت ابھی بھی یہاں ہے۔نواز شریف کے بارے میں تو سب کو ہی پتہ ہے کہ وہ اب وزیراعظم نہیں بن سکتے تاہم وہ پارٹی معاملات ضرور لیڈ کر سکتے ہیں۔دوسری صورت میں پارٹی کو لیڈ کرنے کے لیے صرف دو ہی آپشن موجود ہیں جو کہ مریم نواز اور شہباز شریف ہیں۔ اگر شہباز شریف ملک میں آکر دلیری سے اپوزیشن لیڈر کا رول ادا نہیں کرتے تو یقینی طور پر یہ لیڈرشپ مریم کی طرف فال کرے گی۔مریم نواز سامنے نظر آئیں یا نہ آ ہیں صرف ان کا موجود ہونا ہی بہت بڑی بات ہوگی۔تو یہ تمام صورتحال یا تو مریم نواز کو ایک لیڈر بنا کر سامنے لائے گی یا پھر شہباز شریف کو۔خیال رہے دوسری جانب یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف پلی بارگین کے لیے تیار ہو گئے ہیں لیکن مریم نواز ان کی راہ میں رکاوٹ بن گئی ہیں۔ سینئیر صحافی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی بیماری کے پیچھے کا مقصد سیاسی مقاصد کا حصول ہے۔ جب ہم نے یہ کہا تو ہمیں کہا گیا کہ ہم نے نہایت غیرانسانی اور ظالمانہ رویہ اپنایا ہے۔ مسلم لیگ ن کے متعدد رہنماؤں نے کہا کہ نواز شریف کو لندن جانے کی ضرورت ہے ، ان کو لندن بھیجا جائے تاکہ وہ وہیں سے علاج کروا سکیں جو ان کے معاملے کو جانتے ہیں۔