لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ سے بڑی خبر یہ ہے کہ وزیراعظم تھریسامے کے خلاف بغوت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے،، برطانوی پارلیمنٹ میں وزیر اعظم ٹریزامے کیخلاف بطور پارٹی لیڈر عدم اعتمادکی قراردا د پرخفیہ رائے شماری شروع ہوگئی ہے،، نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کے خلاف پارلیمنٹ کے کمیٹی روم نمبر 13میں ہونیوالی خفیہ رائے شماری رات آٹھ بجے تک جاری رہے گی ،رائے شماری کے نتائج کا اعلان رات نو بجے کے بعد کیا جائیگا ۔ اس موقع پر یہ توقع بھی کی جاری ہے کہ وزیر اعظم ٹریزا مے پارٹی کے اکثریتی ارکان کی حمایت حاصل کرنے میں کامیا ب ہوجائیں گی