counter easy hit

بڑا فیصلہ: الیکشن کمیشن کا وزیرستان سے گرفتار دو امیدواروں کو رہا کرنے کا حکم

Big decision: Election Commission orders arrest of two candidates arrested from Waziristan

اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے وزیرستان سے گرفتار دو امیدواروں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی کے 113 اور پی کے 114 وزیرستان سے گرفتار دو امیدواروں کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد امیدوارکو گرفتارکرنا پری پول دھاندلی ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ امیدواروں کو گرفتار کرنا انتخابی مہم میں خلل ڈالنے کے مترادف ہے، آزاد امیدواروں کے خلاف انتخابات مکمل ہونے تک 3 ایم پی او واپس لیا جائے۔واضح رہے الیکشن کمیشن نے کل دونوں آزاد امیدوار محمد عارف وزیر اور محمد اقبال محسود کو گرفتار کرنے کا نوٹس لیا تھا۔ اور اب الیکشن کمیشن نے وزیرستان سے گرفتار دو امیدواروں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website