کراچی (ویب ڈیسک) آئی ایم ایف سے قرض ملنے سے قبل ہی قومی خزانے میں اربوں ڈالرز کا مزید اضافہ ہوگیا، ملک کے موجودہ زرمبادلہ ذخائر 17 ارب ڈالرز جبکہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 10 ارب ڈالرز کی حد سے تجاوز کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کل زرمبادلہ ذخائر 17 ارب ڈالرز کی حد سے تجاوز کر گئے ہیں۔جبکہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 10 ارب ڈالرز کی حد سے تجاوز کر گئے ہیں۔ زرمبادلہ ذخائر میں اضافے سے حکومت پر بیرونی ادائیگیوں کا دباو کافی حد تک کم ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ اب حکومت کی ایک واضح سمت نظر آ رہی ہے۔ گزشتہ کئی روز سے ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں کمی نہیں ہوئی، بلکہ اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ملک کے جاری کھاتوں کا خسارہ تیزی سے کم ہو رہا ہے۔ یہ ملکی معیشت کیلئے ایک بہترین خبر ہے۔ اس باعث آنے والے دنوں میں معیشت سے متعلق معاملات میں بہتری دیکھنے کو ملے گی۔ دوسری طرف وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہمائکروسافٹ کمپنی کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے اور کمپنیجلد پاکستان میں بہت بڑی سرمایہ کاری کرنے والی ہے۔ زلفی بخاری نے بتایا ہے کہ پائکروسافٹ کمپنی کے ساتھ حکومت کی بات چیت چل رہی ہے اور جلد پاکستان میںٹیکنالوجی کے حوالے سے بڑی سرمایہ کاری آئے گی اور اس شعبے میں ہزاروں نوکریاں بھی پیدا ہوں گی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے انفرسٹکچر پر کام کیا جب کہ معاشرے اور ملک ترقی کے لیے انسانوں کی ترقی ضروری ہے اور پاکستان تحریک انصافکی حکومت انسانوں کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے اور بے روزگاری ایسے ہی ختم کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مین سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں اور موجودہ حکومت ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے