لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی زاویہ کی عرض کررہاہوں۔ویسے ہمارے ملک کے پانی میں کوئی مسئلہ ہے کہ اسے پی کرہرکوئی بڑاآدمی بننے کی استطاعت کھوبیٹھتاہے۔ناراض مت ہویئے گا۔پاکستان کے بیس امیرترین لوگوں کی فہرست بنالیجیے۔قلم اورکاغذلے کرجس طرح بھی آپ یہ فہرست بناناچاہیں،شوق پوراکرلیں۔جب ترتیب مکمل ہوجائے توپہلاذہنی جھٹکااس وقت لگتاہے جب یہ امیرترین لوگ بتاہی نہیں سکتے نامور کالم نگار راؤ منظر حیات اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔کہ انھوں نے یہ دولت کہاں سے حاصل کی ہے۔ اس کا ماخذ کیا ہے۔اتنے پیسے کون سے کاروبارسے کمائے گئے ہیں۔ نوے فیصدیاشائدننانوے فیصدذرائع مشکوک دکھائی دینگے۔ اس فہرست میں قومی سطح کے سیاستدان،اقتصادی گرو اور کاروباری حضرات نظرآئیںگے۔اگرتجزیے کی بے رحم آنکھ سے دیکھیں،توان امیرآدمیوں میں آپ کو حددرجہ چھوٹے لوگ نظرآئیںگے۔ بعض، مفاد پرستی،تعصب، حسد اور نفرت سے بھرے ہوئے کردار۔جواپنی جیب سے ایک روپیہ خرچنے کے بھی روادارنہیں۔ المیہ یہ ہے کہ یہ ببانگ دہل کہتے ہیں کہ ہم لوگ معززہیں اورہمیں معززتسلیم بھی کیاجائے۔یہ بھول جاتے ہیں کہ لوگ ان کی عزت نہیں کرتے،ان کے شرسے گھبراکربلکہ ڈرکر،انھیں برداشت کرتے ہیں۔زندہ مثالیں سامنے رکھیے۔ یہ لوگ کرپشن،جھوٹ اورفراڈکی سزائوں کے بعدبھی بے شرمی سے دانت نکالتے پھرتے ہیں۔ عدالت جاتے وقت وکٹری کانشان بناتے ہیں۔ ہاں،ایک اورحیرت انگیزرویہ۔یہ لوگ پیسے دیکر اپنی گاڑیوں پرپھول پھینکواتے ہیں۔بندوں کوکرایہ دیکر اپنے حق میں نعرے لگواتے ہیں۔ دراصل یہ عزت خریدنے کی کوشش کررہے ہیں۔شائدکبھی کبھی لگتاہے کہ یہ کامیاب بھی ہیں۔ کیونکہ اب معاشرے میں تکریم کی بنیادپیسہ ہے۔دولت ہے۔ شائد میرے جیسے لوگ غلط کہہ رہے ہیں۔غلط سوچ رہے ہیں۔ شائدہم میں سے کوئی بھی کچھ بھی نہیں سوچ رہا۔ان امیرترین یاشائدغریب ترین لوگوں کے متعلق سوچناچھوڑیے۔ان کاذکراوران کے متعلق بات کرنی حددرجہ ادنیٰ کام ہے۔آپ،سماجی شعبہ میں نمایاں کام کرنے والوں کوپرکھیے۔کسی نے اتفاق سے کوئی نیک کام کرہی دیاہے، تو اپناڈھول لے کرہروقت خودبجانااپنافرض منصبی سمجھتاہے۔بے جا فخر،اَن دیکھے تکبراورستائش سے ان کاسینہ پھولاہوا نظر آتا ہے۔ مثال لے لیجیے۔ابھی رمضان گزراہے۔یہ لوگ اپنے سماجی کاموں کے بھرپور اشتہاردیتے ہیں۔اخبارات اورٹی وی چینلزپرپیسے دیکراپنی شہرت میں چارچاندلگاتے ہیں۔ مگران کی شہرت اوربڑے نام کے پیچھے بھی ایک شدید عدم تحفظ پایاجاتاہے۔ عمومی بات کررہاہوں۔لازم ہے کہ کچھ لوگ صلے کی پرواہ کیے بغیرکام کررہے ہیں۔ویسے،کم ازکم مجھے اپنے معاشرتی رویے دیکھ کریقین ہے کہ یہاں تعریف اورشہرت کے بغیرکوئی بھی اچھاکام کرنے کاظرف نہیں رکھتا۔اگرانھوں نے کوئی تعلیمی ادارہ بنانے کاکام کرنے کاارادہ کیاہے۔تویہ اوران کے ملازمین،ہردم،ہروقت لوگوں سے پیسے مانگتے نظرآئینگے۔حکومتی امدادکے لیے سردھڑاورعزت کی بازی لگا دیتے ہیں۔مگران میں سے ایک بھی مثال ایسی نہیں ملتی۔ جس میں ان سماجی جادوگروں نے اپنی ذاتی جائیدادکاایک آنہ بھی اپنے قائم شدہ اداروں کے لیے خرچ کیاہو۔ جائیداد کا بیشترحصہ ان سماجی اداروں کے لیے وقف کردیاہو۔یہ دوسروں سے امداد،خیرات،صدقات اورتحفوں کے منتظرنظر آئینگے۔ مگر اپنی گرہ سے کچھ نہیں خرچتے ۔قصدًا’’دھیلہ‘‘کے لفظ کو استعمال نہیں کیا۔کیونکہ یہ لفظ ہمارے سیاسی اکابرین استعمال کر کرکے ہلکان ہوچکے ہیں۔ ہم نے دھیلے کی کرپشن نہیں کی۔ مگرجیسے ہی پوچھاجاتاہے کہ آپ کی بے پناہ دولت کہاں سے آئی،تویہ عالم استغراق میں چلے جاتے ہیں۔تمام سیاسی جماعتوں میں ایسے لوگ بکثرت موجودہیں جواپنی دولت کا حساب دینے میں ناکام نظرآتے ہیں۔سیاسی قذاقوں کے ساتھ ساتھ اب سماجی قذاق بھی موجودہیں۔یہ اسپتال بنانے کااراداہ کریںگے توسب سے پہلے آپ کی جیب خالی کروائیں گے۔ یہ تعلیمی درسگاہ بنانے کااعلان کریںگے توان کی نظر پھرآپ کے پیسوں پرہی ہوگی۔یہ کوئی یتیم خانہ کھولینگے تو معصوم بچوں کے درمیان بیٹھ کرٹی وی پردھڑلے سے انٹرویودیتے نظرآئینگے۔یہ لوگ،آقاؐکافرمان بھول چکے ہیں ’’کہ جب کسی کی مددکرو،تواس طرح کروکہ دوسرے ہاتھ تک کوپتہ نہ چلے‘‘۔مگریہ سماجی ڈاکوہماری مددسے اپنے لیے شہرت کے قلعے خریدنے کاعمل کرتے ہیں۔ڈھونڈراپیٹتے ہیں کہ ہم نے یہ کیا،ہم نے یوں کیا۔مگرعجیب بات ہے کہ انھوں نے کبھی لوگوں کویہ ہوانھیں لگنے دی کہ انھوں نے اپنی ذاتی جیب سے اپنے ہی ادارے کے لیے کتناعطافرمایا۔ ویسے ایک شخص دیکھاتھا۔جس کوستائش کی تمنانھیں تھی۔کوئی خواہش بھی نہیں تھی۔وہ صرف اورصرف عبدالستار ایدھی تھا۔جس نے نئے لٹھے کے کفن پربھی پیسے نہیں خرچنے دیے۔ اپنے پرانے کپڑوں میں ہی دفن ہونے کی وصیت کردی۔شائدایک دواوربھی مثالیں ہوں جوطالبعلم کے علم میں نہ ہوں۔مگریقینا چک فینی جیسے بڑے آدمی ہمارے پاس موجودنہیں ہیں۔ ہمارے ہاں تو معاملہ ہی اُلٹا ہے۔ ہر شخص اپنی بزرگی اوربڑائی کاڈھول خودہی پیٹ رہا ہے۔ شائد ہمارے پانی کی تاثیرہے کہ بڑے آدمی پیدانھیں ہورہے؟