لاہور: معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے نگراں وزیر اعلی کے لیے ناصر کھوسہ کا نام دے کر شریف خاندان کے اوپر سے دھاندلی کے الزامات دھو دئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ تحریک اںصاف نے نگراں و زیر اعلی کے نام پر ٹھیک طرح سے ہوم ورک نہیں کیا لیکن میں نے خبر پہلے ہی دی تھی کہ ناصر کھوسہ نے دھاندلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن پر رات کے اندھیرے میں نواز شریف سے تین ملاقاتیں کی تھیں۔اور اس کے بعد ناصر کھوسہ نے دھاندلی کے الزامات اٹھا کر باہر پھینک دئیے گئے۔چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ 2013ء میں الیکشنکے نام پر سب سے بڑا فراڈ ہوا تھا اور پورے ملک میں دھاندلی ہوئی تھی۔اور ناصر کھوسہ نے ان الزمات پر مٹی ڈال دی اور سارے معاملے کو دبا دیا۔ لیکن تحریک انصاف نے نگراں و زیر اعلی کے لیے ناصر کھوسہ کا نام دے کر شریف خاندان سے ان دھاندلی کے الزامات کو دھو دیا ہے۔
چوہدری غلام حسین کا مزید کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کے پاکستا ن تحریک انصاف اگلی حکومت بنائے گی۔اور عمران خانایک ایماندار لیڈر ثابت ہوں گے لیکن عمران خان کی ٹیم دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے۔ابھی بھی تحریک انصاف کے پاس موقع ہے کہ وہ سنبھل جائے۔یاد رہے گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے بڑا یوٹرن لیتے ہوئے نگران وزیرِاعلیٰ پنجاب کیلئے ناصر خان کھوسہ کا نام واپس لے لیا تھا۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کا اس فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم غلط فہمی کا شکار ہو گئے تھے، اس لیے جلد بازی میں نام دے بیٹھے، پارٹی میں مشاورت کے بعد نیا نام دیں گے۔ میاں محمود الرشید نے موقف اپنایا کہ نام مجھے پارٹی چیئرمین کی طرف سے دیئے گئے تھے۔ طارق کھوسہ اور ناصر کھوسہ کے ناموں کی وجہ سے کنفوژن ہوئی۔