اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے کہا ہے کہ جرمنی بھی پاکستان میں پولیو کے خاتمے کا خواہشمند ہے اور اسی لئے پانچ ملین یورو دینا چاہتا ہے دونوں معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے ، بل گیٹس کی پولیوکے خاتمے کیلئے وزیر اعظم عمران خان سے بات جیت کو سراہتا بھی ہوں، ذرائع کے مطابق جرمنی نے پاکستان کو پولیو کے خاتمے کیلئے امداد اعلان کر دیا ہے، جرمنی کے پاکستان میں تعیانات سفیر مارٹن کوبلر کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بل گیٹس کی جانب سے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے وزیر اعظم عمران خان سے بات چیت قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ اب صرف پاکستان افغانستان اور نائجیریا ایسے ممالک ہیں جہاں پولیو وائرس موجود ہیں۔ مارٹن نے کہا کہ بل گیٹس کی طرح جرمنی بھی پاکستان کو پولیوں کی ویکسینیشن کیلئے5 ملین یورو دینا چاہتا ہے، آئندہ آنے والے دنوں میں پولیو کے خاتمے کیلئے مدد دینے کیلئے معاہدے کی دستاویزات پر دستخط ہو جائیں گے۔ اس سے قبل مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پر وزیراعظم عمران خان کوخراج تحسین پیش کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، ٹیلی فون کال 30 منٹ تک جاری رہی، کال کے دوران وزیراعظم کے پولیو معاون بابر عطا بھی موجود تھے۔ بل گیٹس نے انتخاب جیتنے اور منصب سنبھالنے پر وزیراعظم کو مبارکباد دی اور پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پر عمران خان کوخراج تحسین پیش کیا۔