counter easy hit

بڑی خبر : علی زیدی کی کلین کراچی مہم کا پول کھل گیا ۔۔۔ نامور سیاستدان کے انکشافات

Big news: Ali Zaidi's clean Karachi campaign pool opens - The revelations of eminent politicians

کراچی( ویب ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کو برباد کرنے والے آج دوسروں پر الزام تراشی کر رہے ہیں، کراچی کی تباہی کا سندھ حکومت پر الزام آج کا بڑا لطیفہ ہے، میئر سے کچھ بنتا نہیں تو الزام تراشی پر اتر آتے ہیں،علی زیدی کی نام نہاد’ صفائی مہم‘ فوٹو سیشن سے زیادہ کچھ نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق میئرکراچی وسیم اختر کے بیان اور وفاقی وزیر علی زیدی کی ’صفائی مہم‘ پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وسیم اختر بتائیں کون سی طاقت نے انہیں شہر کی صفائی ستھرائی سے روک رکھاہے؟ اپنی نااہلی اور غفلت دوسروں پر تھوپنے سے گریز کریں، ہر ادارے اور شخص نے اپنی ذمہ داری نبھائی ہوتی توکراچی والوں کو سکھ کا سانس نصیب ہوتا، افسوس کراچی کے دعویداروں نے ہی اس شہرکو نوچ کر تباہی کے دہانے پر پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کی نام نہاد صفائی مہم فوٹو سیشن سے زیادہ کچھ نہیں،ان سے بحری امور سنبھالے نہیں جاتے اور چلے ہیں شہر صاف کرنے، بلدیاتی اداروں کے کام کو اپنے کھاتے میں ڈالنا کوئی پی ٹی آئی والوں سے سیکھے۔ انہوں نے کہا کہ علی زید ی نے ڈی ایم سی کیماڑی کی صفائی مہم کا کریڈٹ ٹویٹ داغ کر اپنے کھاتے میں ڈال لیا، انکی فوٹو سیشن ٹیم کے لئے دعاگو ہیں، نالے صاف کرنے کے دعویدار جان لیں کراچی میں556 چھوٹے بڑے نالے ہیں۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت اور بلدیہ عظمی کراچی کے اشتراک سے کلین کراچی مہم کا اتوار سے آغازکردیا گیا۔ وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی اور میئرکراچی وسیم اختر نے کے پی ٹی ہیڈ آفس میں ایک بڑے جلسہ عام میں اس کا افتتاح کیا اور اعلان کیا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ عید سے قبل بڑے نالے مکمل صاف ہوں ۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران کراچی کے ٹیکسز کی رقم دبئی منتقل ہوگئی اس لئے کراچی اور سندھ میں یہ رقم زمین پر لگی ہوئی نظر نہیں آتی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website