ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی فلم بھارت کے لیے واہگہ بارڈر بنانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلم نگری کے مقبول ترین اداکار سلمان خان ان دنوں بیک وقت ریئلٹی شو بگ باس اور فلم بھارت کی
شوٹنگ میں مصروف ہیں جسے مختلف شیڈول میں مکمل کیا جا رہا ہے۔گزشتہ ہفتے ہی ممبئی کا شیڈول مکمل ہونے کے بعد اداکار سمیت فلم کی پوری ٹیم صوبے پنجاب کے شہر لدھیانہ کے لیے روانہ ہو گئی۔ذرائع کے مطابق سلو میاں کی فلم کے لیے شہر لدھیانہ میں شوٹنگ کے شیڈول کی اصل وجہ واہگہ بارڈر کا نیا سیٹ ہے جسے اصل واہگہ بارڈر پر سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر شوٹنگ کی اجازت نہ ملنے کے باعث فلم میکرز کی جانب سے لدھیانہ شہر میں پورا سیٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔