اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل رضا عابدی اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے، سابق سینیٹرکیخلاف مقدمہ پی آراو سپریم کورٹ کی مدعیت میں درج کرایا گیا تھا جبکہ ان پر عدلیہ کیخلاف نازیبہ کلمات کی ادائیگی پر تھانا سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہے۔
تفصیلات کے مطابق پپیلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدلیہ مخالف نازیبہ کلمات استعمال کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ، مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ7اے ٹی اے بھی لگائی گئی جبکہ پولیس گزشتہ روزفیصل رضا عابدی کی گرفتاری کیلیے کراچی بھی گئی تھی، فیصل رضا عابدی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری دائر کریں گے۔