counter easy hit

کھیل کے میدان سے بڑی خبر : ایک اور نامور کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

Big news from the playing field: Another prominent cricketer has announced retirement

لاہور (ویب ڈیسک) کرکٹ میں ریٹائرمنٹ اعلان کی گونج بڑھنے لگی، جنوبی افریقی بولر ڈیل سٹین نے ٹیسٹ فارمیٹ کو گڈ بائے کہہ دیا جب کہ سابق کیوی کپتان برینڈن میکلم کینیڈا ٹی 20 لیگ کے بعد کھیل ختم کر دیں گے۔ دنیانیوز کے مطابق بولنگ میں سٹین گن ثابت ہونے والے چھتیس سالہ ڈیل سٹین ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر، چھتیس سالہ فاسٹ بولر چار سال سے انجریز کا شکار تھے، فٹنس مسائل پر ہی ورلڈکپ بھی ادھورا چھوڑنا پڑا۔ طویل دورانیے کی کرکٹ میں سب سے زیادہ چار سو انتالیس وکٹیں حاصل کرنے والے جنوبی افریقی بولر مختصر دورانیے کی کرکٹ کھیلتے رہیں گے، سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی شامل ہیں۔ ادھر نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکلم نے کرکٹ سے منہ موڑ لینے کا فیصلہ کر لیا، کینیڈا میں جاری گلوبل ٹی 20 لیگ ان کے کیرئر کا آخری ایونٹ ہو گا۔ جارح مزاج بلے باز ایک سو ایک ٹیسٹ، دو سو ساٹھ ون ڈے اور اکہتر ٹی 20 انٹرنیشنلز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ان سے پہلے قومی فاسٹ بولر محمد عامر اور وہاب ریاض ٹیسٹ کرکٹ کو گڈ بائے کہہ چکے ہیں جبکہ بلے سے طوفانی اننگز کھیلنے والے کرس گیل نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کرکٹر اور کپتان شاہد خان آفریدی کے ایک ٹویٹر نے بھارتی ٹیم کے سابق کھلاڑی اور بی جے پی کے رکن اسمبلی گوتم گھمبیر کو مرچیں لگا دیں۔شاہد آفریدی نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے ٹویٹر پر مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے، بھارت کے صدر رام ناتھ کووند نے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے بل پر دستخط بھی کر دیئے ہیں۔ جس کے بعد مودی سرکار نے وادی کو 2 حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے وادی جموں و کشمیر کو لداخ سے الگ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website