اسلام آباد ( ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفرالحق کے نئے چیئرمین سینٹ بننے کے سب سے زیادہ امکانات بن گئے ہیں، بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو ہی چیئرمین کی سیٹ دی جائیگی جبکہ پی پی پی سلیم مانڈوی والا کی ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی سیٹ پر اکتفا کریگی اور مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیگی، مسلم لیگ (ن) میں دو دھڑے ہیں ایک دھڑاسینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک اور دوسرا راجہ ظفر الحق کے حق میں ہے ۔