لاہور(ویب ڈیسک )معروف پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد سوشل میڈ یا پر سیلفی بوائے کے نام سے جانے جاتے ہیں ،اب ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی مذاق کرتے ہوئے اس بات کا اظہار کردیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر احمد شہزاد نے عماد وسیم کی شادی پر ڈی جی آئی ایس پی آر
کے ساتھ بنائی گئی سیلفی شیئر کی اور ساتھ پیغام لکھا کہ میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات ہمیشہ فخر کی بات ہے ،وہ ایک بہادر اور عزت دار شخص ہیں جن کے باعث مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے ۔اس ٹوئٹر پر جواب دیتے ہوئے آصف غفور نے کہا کہ بہت شکریہ احمد شہزاد ،تم سے بہتر سیلفی کوئی نہیں لے سکتا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی یہ بات دیکھ کر احمد شہزاد بھی مسکرادئیے ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کے ولیمے کی تقریب میں سیاستدانوں اور قومی کرکٹرز نے شرکت کرکے چار چاند لگادیے۔عماد وسیم گزشتہ دنوں ثانیہ اشفاق کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ ان کے نکاح کی تقریب شاہ فیصل مسجد میں سادگی سے انجام پائی جس کے بعد گزشتہ روز تقریب ولیمہ منعقد ہوئی۔تقریب میں دلہا دلہن کے قریبی رشتہ داروں کے علاوہ سیاسی شخصیات، پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور اور قومی کرکٹرز نے شرکت کی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق، سابق وزیر خزانہ اسد عمر، سینیٹر فیصل جاوید اور بابر اعوان نے شرکت کی۔اس کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عمر گل، اوپنر بیٹسمین احمد شہزاد، لیگ اسپنر یاسر شاہ بھی تقریب میں موجود تھے۔خیال رہے کہ عماد وسیم کی جانب سے تقریب ولیمہ میں شرکت کیلئے وزیراعظم عمران خان کو بھی دعوت دی گئی تھی۔یاد رہے کہ عماد وسیم سے چند روز قبل فاسٹ بولرحسن بھی شادی کے بندھن میں بندھے ہیں۔ حسن علی نے بھارت سے تعلق رکھنے والی لڑکی سامعہ آرزو سے شادی کی ہے۔حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو بھارت کی ریاست ہریانہ کی رہائشی ہیں۔ سامعہ آرزو نے مانو رچنا یونیورسٹی سے ایرو ناٹکس کی ڈگری حاصل کی ہے اور وہ اس وقت ایمریٹس ایئرلائن میں بطور فلائٹ انجینئر کام کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ حسن علی سے پہلے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک بھی بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے شادی کرچکے ہیں اور انکا ایک بیٹا بھی ہے۔