اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابقہ دور میں نواز شریف کابینہ کے ممبران سابق وفاقی وزراء کے خلاف کرپشن تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں جسکے نتیجہ میں اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایک ماہ کے اندر اند کابینہ کے تمام 43ممبران کو گرفتار کرلیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کابینہ کے لگ بھگ تمام ارکان
اس دور حکومت میں کھربوں روپے کی کرپشن اور مالی بد عنوانی میں ملوث پائے گئے ہیں۔ ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق نواز شریف کابینہ کے ممبران کی مبینہ کرپشن کے خلاف تحقیقات ریاست کے اہم ادارہ نیب اور حکومت کے اہم ادارے ایف آئی اے نے شروع کررکھی تھیں۔ کرپشن تحقیقات تحریک انصاف کی حکومت سے پہلے شروع ہوچکی تھیں۔ بعض ممبران کابینہ کی کرپشن کی نشاندہی آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے بھی اپنی رپورٹ میں کی تھی ۔متوقع گرفتار ہونے والوں میں شاہد خاقان عباسی ، خواجہ آصف ، احسن اقبال ، مشاہد اللہ ، عابد شیر علی ، انوشہ رحمان ، سائرہ افضل تارڑ، خرم دستگیر ، شجاعت عظیم، شیخ آفتاب ، قادر بلوچ ، سردار یوسف ، حافظ عبدالکریم ، اکرام درانی ، امیر مقام سمیت دیگر شامل ہیں۔(ش س م)