اسلام آباد ; پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان گجرات ، چکوال اور بہاولپور کی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ خطرے میں پڑگئی، تحریک انصاف ناراض مقامہ رہنماؤں و کارکنوں نے (ق) لیگ کے امیدواروں کی ھمایت کرنے کی بجائے اپنی ہی پارٹی کے آزاد امیدوار جن کے پاس
جیپ کا نشان ہے اس کی حمایت کر دی ہے، جس کے بعد (ق) لیگ کے رہنما چوہدری پروایز الہیٰ نے عمران خان اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں سےرابطے قایم کر لیے، مسلم لیگ (ق) اور تحریک انصاف کے درمیان گجرات کی 2، چکوال سےقومی اسمبلی کی 1 اور بہاولپور سے قومی اسمبلی کی ایک نشست پر انتخابی ایڈجسٹمنٹ ہوئی تھی اور تحریک انصاف نے اپنے امیدواروں کی ٹکٹ جاری نہیں کیے تھے، مقامی قیادت کو ہدایت جاری کی گئی تھی کہ (ق) لیگ کے امیدواورں کو کامیاب بنائیں گے تاہم تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں اور کارکنوں نے مرکزی قیادت کو فیصلہ مسترد کر دیا اور جیپ کا نشان حا صل کرنے والے آزاد امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد ان حلقوں میں (ق) لیگ کیلیے سیاسی مشکلات پیدا ہو گئیں ہیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطا بق مسلم لیگ ق اورپاکستان تحریک انصاف کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گئی۔ پی ٹی آئی حلقہ این اے 69 چودھری پرویزالہیٰ کے مقابلہ میں کوئی امیدوارکھڑانہیں کرے گی۔نجی نیوزکے مطابق حلقہ پی پی 31 سے ق لیگ کے امیدوارمیاں عمران مسعود سلیم سرور جوڑا کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں جبکہ این اے 69 سے چوہدری پرویز الٰہی کے مقابلہ
میں پی ٹی آئی کا کوئی بھی امیدوار کھڑا نہیں کیا گیا ۔ میاں عمران مسعود کا کہنا ہے کہ آج گجرات میں پاکستان مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان اتحاد کا با ضابطہ اعلان کرتے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ کے تمام کارکن پیپی 31 میں سلیم سرور جوڑا کو ووٹ دیں گے۔سلیم سرور جوڑا نے کہا کہ میاں عمران مسعود کا میرے حق میں دستبردار ہونا میرے لیے باعث اعزاز ہے ۔اپنے قائد عمران خان کے حکم کی ہر طرح سے تعمیل کرونگا۔کوشش کریں گے گجرات کی تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کریں۔عمران خان کی جدو جہد اور نظریات میری پسند نا پسند سے زیادہ اہم ہیں۔