لاہور: پی ٹی آئی یوتھ ونگ پنجاب کے سابق صدر محمد مدنی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو مافیا نے ہائی جیک کرلیا ہے
عمران خان عمرہ پر جانے سے پہلے اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کریں۔پی ٹی آئی یوتھ ونگ پنجاب کے سابق صدر محمد مدنی جنہوں نے 2013 کے الیکشن میں حمزہ شہباز کے خلاف الیکشن لڑا تھا کو حالیہ الیکشن کیلئے پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا۔ باقی نظریاتی کارکنوں کی طرح محمد مدنی بھی ٹکٹ نہ ملنے کے فیصلے پر دل شکستہ ہیں اور اپنی بپتا ایک ویڈیو پیغام میں سنادی ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی سال عمران خان کی سربراہی میں جدو جہد کی ہے، ہم نے بڑے مشکل وقت میں این اے 124 میں وقت کے فرعونوں کے خلاف الیکشن لڑا اور دوسرے حلقوں سے بہتر کارکردگی دکھائی جس کے بعد بلدیاتی الیکشن لڑے اور پانچ سال محنت کی جس کے بعد اب ہم وہاں سے جیتنے کی پوزیشن میں ہیں لیکن ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ محمد مدنی نے کہا کہ پنجاب اور کے پی میں جتنے بھی نظریاتی کارکن تھے ان سے ٹکٹ چھین لیے گئے ہم تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں اور عمران خان کو وزیر اعظم بنانا چاہتے ہیں لیکن پارٹی کو مافیا سے بچایا جائے۔ انہوں نے عمران خان سے اپیل کی کہ وہ عمرہ کرنے جا رہے ہیں لیکن پہلے ٹکٹوں کے فیصلوں پر نظر ثانی کریں۔ تعلیم یافتہ نایاب نے بھی عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ، مگر ان کا تعلق کس سیاسی جماعت سے ہے ؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا