counter easy hit

بڑا تہلکہ:اب کشمیرکا فیصلہ نہ بھارت کرے گا نہ پاکستان بلکہ۔۔۔۔

Big splash: India will not decide Kashmir now, but Pakistan ...

سیالکوٹ (ویب ڈیسک) بھارت نے آرٹیکل 370 اور 35اے ختم کر کے اپنے مکروہ چہر ہ دنیا کے سامنے پیش کردیا ہے‘ کشمیر متنازعہ علا قہ ہے جس کا کیس عالمی عدالت کے پاس ہے اور پا کستان اس میں فریق کی حیثیت رکھتا ہے، پا کستان نے مسئلہ کشمیر پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ، پا کستانی قو م کواس بات پر یقین ہے کہ کشمیر پا کستان کی شہ رگ ہے اور اسے بچانے کے لئے ہم کسی حدتک بھی جائیںگے ،مو دی سرکار نے وہ کر دیا جو پا کستا ن ستر سا ل سے کشمیریو ں کی اخلاقی سپورٹ کر نے کے با وجو نہیں کرسکا آ ج کے بعد کشمیریوں کی جدوجہد میں مزید تیزی آئے گی۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کے معاون خصوصی بر ائے امو ر نوجواناں عثمان ڈار نے کشمیر ایشو پر بات کرتے ہوئے کیا ،وزیر اعظم کے مشیر کا کہنا تھاکہ مودی سرکار نے آرٹیکل 370 اور 35اے ختم کر کے کشمیر علیحدگی تحریک میں نئی روح پھونک دی ہے‘ اب ایک ایسا طوفا ن آئے گا جس کی زد میں آکر بھارت کے اپنے ٹکرے ٹکر ے ہوجائیں گے ،ستر سال سے آزادی کی جنگ لڑنے والے اب جان چکے ہیں کہ ہندوستان سے آزادی کا وقت آگیا ہے ،جو کشمیری رہنما سمجھتے تھے کہ انہیں پا کستان کے ساتھ نہیںبلکہ ہندوستان کے ساتھ ہی رہنا چاہیے آج پچھتائو کر رہے ہیں اور برملا اس بات کا اعتر اف بھی کرتے نظر آرہے ہیں کہ ان کے بڑوں نے دوقومی نظریے کی حمایت نہ کر کے کے بہت بڑی غلطی کی تھی ،انڈیا نے کشمیر میں بچوں ، نو جو انوں ،عورتوں اور بزرگو ں پر ظلم کے پہاڑ گرائے مگر کشمیر یو ںکے جذبے کو دبا نہ سکے ،ہندوستا ن مسلم اکثریت والے علاقہ کو اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے تا کہ مسلمانوں کی برتری کو ختم کر کے آزادی کی تحریک کو ختم کرسکے مگر سترسا ل سے شروع یہ تحریک ایک مقصد کے تحت چل رہی ہے اور مقصد کو کبھی فنا نہیں ہے ،ہندوستان کشمیریو ں کو جتنا دبائے گا تحریک آزادی ا تنی ہی تیزی سے ابھرکر سا منے آئے گی ، بھارت کی جانب سے پا کستان کی شہر ی آبا دی پر کلسٹر بم برسانے کی شدید مذمت کر تے ہوئے عثما ن ڈار کا کہنا تھاکہ بھارت نے جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے کلسٹر بموں کا استعمال کیا جو کہ عالمی قوانین کے خلاف ہے دنیا کو اس جانب تو جہ دینے کی ضرورت ہے‘ اگر اقوام عالم نے اس خلاف ورزی کو نظر انداز کیا تو پا کستان اپنے دفا ع کا حق رکھتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website