13سالہ پاکستانی بچے نے گوگل، مائیکرو سافٹ اور اوپر جیسی بڑی ویب سائٹس کو تنگی کا ناچ نچا دیا، بڑی ویب سائٹس احسن طاہر کو رقم ادا کرنے پر مجبور ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق 13سالہ پاکستانی بچے احسن طاہر نے گوگل ، مائیکرو سافٹ اور اوپر جیسی بڑی ویب سائٹس کو ہیک کر کے نہ صرف ان بڑی ویب سائٹس کے کرتا دھرتائوں کوحیران و پریشان کر کے رکھ دیا بلکہ کمپنیوں سے اچھی خاصی رقم بھی بٹورنے میں کامیاب رہا۔ احسن بتاتا ہے کہ ایک مرتبہ میری اپنی ویب سائٹ کسی بلیک ہیکر نے ہیک کر لی تھی اور جب میں اپنی ویب سائٹ اس بلیک ہیکر سے واگزار کرانے میں کامیاب ہو گیا تو مجھ پر ادراک ہوا کہ میں ویب سائٹ میں بگز کی نشاندہی کر سکتا ہوں اور اس کام کے ذریعے میں بہت دولت مند ہو سکتا ہوں اور بڑی کمپنیوں کے ساتھ اچھے تعلقات بھی رکھ سکتا ہوں۔لہٰذا میں نے ہیکنگ کا کام شروع کر دیااحسن طاہر کا کہنا ہے کہ میں نے سائٹس ہیک کرنا خود گوگل سے سیکھا ، گوگل ایک ایسا سرچ انجن ہے جس سے آپ کچھ بھی اور بہت زیادہ سیکھ سکتے ہیں۔احسن کا کہنا ہے کہ وہ بڑا ہو کر سافٹ وئیرانجینئر بننا چاہتا ہے۔جب میں اپنی ویب سائٹ اس بلیک ہیکر سے واگزار کرانے میں کامیاب ہو گیا تو مجھ پر ادراک ہوا کہ میں ویب سائٹ میں بگز کی نشاندہی کر سکتا ہوں اور اس کام کے ذریعے میں بہت دولت مند ہو سکتا ہوں اور بڑی کمپنیوں کے ساتھ اچھے تعلقات بھی رکھ سکتا ہوں۔لہٰذا میں نے ہیکنگ کا کام شروع کر دیااحسن طاہر کا کہنا ہے کہ میں نے سائٹس ہیک کرنا خود گوگل سے سیکھا ، گوگل ایک ایسا سرچ انجن ہے جس سے آپ کچھ بھی اور بہت زیادہ سیکھ سکتے ہیں۔احسن کا کہنا ہے کہ وہ بڑا ہو کر سافٹ وئیرانجینئر بننا چاہتا ہے۔