کوہاٹ (ویب ڈیسک) کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکاہواہے جس میں 11 کان کن ملبے تلے دب گئے جس سے 9 مزدورجاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکا ہونے کا
واقعہ کوہاٹ میں درہ آدم خیل کے علاقے اخوروال میں پیش آیا۔سیکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ دھماکے سے کوئلے کی کان بیٹھ گئی جس سے 11 کان کن ملبے تلے دب گئے جس سے 9 مزدورجاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق انڈس ہائی وے پر واقع کوہاٹ کے قبائلی علاقے درہ آدم خیل میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوا ہے، دھماکے کی نتیجے میں نو کان کن جاں بحق ہوئے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں نکالی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ درہ آدم خیل میں کوئلے کی کانوں میں مقامی لوگوں کی شراکت داری ہوتی ہے اور یہ دھماکہ اخوروال میں واقع حاجی فردوس کی کان میں ہوا ہے۔ یاد رہے کہ رواں سال اپریل کے مہینے بھی درہ آدم خیل کالا خیل میں کوئلے کی کان میں دھماکہ ہوا تھا جس میں آٹھ کان کن جاں بحق ہوئے تھے۔اس سے قبل کوئلے کی کان میں دھماکے سے تین مزدور جان سے گئے ۔ ریسکیوآپریشن میں چھ مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔ اورکزئی ایجنسی کےعلاقے ڈولی میں کوئلےکی کان میں گیس بھرجانے کے باعث دھماکہ ہوا اور کئی مزدور دب گئے۔ مزدوروں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔پولیٹکل ذرائع کے مطابق چھ مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا جنہیں کوہاٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ (ف،م)